بالی ووڈ سٹار جوڑی دیپیکا، رنویرکے گھرنئے مہمان کی آمد متوقع

بالی ووڈ سٹار جوڑی دیپیکا، رنویرکے گھرنئے مہمان کی آمد متوقع

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی مقبول جوڑی دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع ہے ۔

بھارتی میڈیا نے دیپیکا پڈکون اور رنویرسنگھ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹس میں کہا دیپیکا پڈکون حاملہ ہیں اور جلد ان کے گھر پہلے بچے کی آمد متوقع ہے ۔بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈکون نے 6 سال تک تعلق میں رہنے کے بعد 2018 میں اٹلی میں شادی کی تھی۔دیپیکا نے رواں سال جنوری میں ایک انٹرویو میں کہا کہ تھا کہ وہ جلد ماں بننے کی خواہش مند ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں