ثنا میری اچھی دوست،ان کی شادی پر خوشی ہے :احسن خان

ثنا میری اچھی دوست،ان کی  شادی پر خوشی ہے :احسن خان

لاہور (آئی این پی)اداکار احسن خان نے ساتھی اداکارہ ثنا جاوید کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے دوسری شادی پر ان کی حمایت کردی۔ ایک ٹی وی شو میں ثنا جاوید کے حوالے سے سوال پر احسن خان نے کہا کہ میں نے 9 مہینوں تک ثنا جاوید کے ساتھ کام کیا۔

وہ میری ایک اچھی دوست ہیں اور ان کی شادی ہوجانے پر بہت خوش بھی ہوں۔اداکار نے کہا کہ'ویسے شوٹنگ کے دوران اپنی نجی زندگی سے متعلق زیادہ بات نہیں کرتے لیکن اگر ثنا نے ایسا کچھ بتایا بھی ہوگا تو وہ میں سب کو نہیں بتاؤنگا کیونکہ وہ دو دوستوں کی آپس کی باتیں ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں