شادی کیلئے اچھے سے مراد شکل وصورت نہیں کردارہوتاہے :سنبل اقبال

 شادی کیلئے اچھے سے مراد شکل وصورت نہیں کردارہوتاہے :سنبل اقبال

کراچی (آئی این پی) اداکارہ سنبل اقبال نے شادی کیلئے ہمسفر کی خوبیاں بیان کردیں۔ ایک ٹی وی شو میں انہوں نے۔۔

 اپنی شادی کے منصوبوں سے لے کر اپنے ہمسفر میں ہونے والی خوبیوں کی فہرست بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور شادی کیلئے ایک اچھے انسان کی تلاش میں ہوں۔ شادی کیلئے اچھے میچ کی تلاش اہم کام ہوتا ہے اور یہاں اچھے سے مراد شکل و صورت نہیں بلکہ اچھا کردار ہے ۔ 

شادی کیلئے دو لوگوں کو دماغی طور پر مضبوط ہونا چاہیے کیوں کہ دونوں کو ایک ساتھ پوری زندگی گزارنی ہوتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں