فائرنگ ، سلمان خان کا دوسری جگہ منتقل ہونے سے انکار

فائرنگ ، سلمان خان کا دوسری جگہ منتقل ہونے سے انکار

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے میگا سٹار سلمان خان نے اپنی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد کسی دوسری جگہ منتقل ہونے سے انکار کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو معمول کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان آنے والے دنوں میں کچھ اشتہارات میں کام کریں گے اور اس کیلئے اُنہوں نے اپنی ٹیم سے کہا ہے کہ اُن کا کوئی بھی منصوبہ منسوخ نہ کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق سلمان خان نے بالی ووڈ کے اپنے تمام دوستوں اور اداکاروں سے کہا ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں اور اُن کے گلیکسی اپارٹمنٹس کا دورہ نہ کریں ۔ادھرپولیس نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کا پہلا خاکہ جاری کردیا ہے اورسی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد کیپ اور بیگ پہنے ہوئے تھے ۔ پولیس کے مطابق ان دو مسلح افراد میں سے ایک وشال راہول نامی گینگسٹر ہے جو ہریانہ میں متعدد قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ہے ،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے سلمان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ابھی اداکار کو صرف نذرانہ پیش کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں