شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی 100 کروڑ مالیت کی جائیداد ضبط

شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی 100 کروڑ مالیت کی جائیداد ضبط

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی تقریباً 100 کروڑ مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لی گئیں۔

میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بٹ کوائن فراڈ کیس میں راج کندرا کی جائیدادیں ضبط کی ہیں جن میں جوہو میں واقع اُن کا ایک رہائشی فلیٹ ہے جو شلپا شیٹھی کے نام پر رجسٹرڈ ہے ۔اس کے علاوہ دیگر جائیدادوں میں راج کندرا کا پونے میں ایک رہائشی بنگلہ اور ساتھ ہی اُن کے شیئرز شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں