فلم کی پہلی کمائی سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا:منوج باجپائی

فلم کی پہلی کمائی سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا:منوج باجپائی

ممبئی (شوبزڈیسک) بھارت کے معروف اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا۔

1994 کی فلم بینڈٹ کوئن سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے منوج نے ایک تازہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ مجھے فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ 10 ہزار روپے کے چیک کی صورت میں ملا، تو پہلا کام یہ کیا کہ سب سے پہلے سیٹ پر موجود چائے والے اور پکوڑے والے کے پاس گیا، کیونکہ ہم پر انکے پیسے ادھار تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں