امریکی اداکارہ نے حماس کیخلاف اسرائیلی پروپیگنڈا مسترد کردیا

امریکی اداکارہ نے حماس کیخلاف اسرائیلی پروپیگنڈا مسترد کردیا

واشنگٹن(شوبزڈیسک ) معروف امریکی اداکارہ سوزن سارینڈن بھی فلسطینیوں اور حماس کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔ سوشل میڈیا صارف کیرن پکر نے۔۔

 ویڈیو شیئر کی جس میں اس نے امریکی اداکارہ سے سوالات کیے کہ آپ ‘سیزفائر ناؤ’ گانے کی گلوکارہ اور نغمہ نگار بھی ہیں، مگر کیا آپ جانتی ہیں کہ حماس نے 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک جنگ بندی کے ہر معاہدے کو مسترد کر دیا ہے ؟اس کے جواب میں سوزن نے کہا کہ کیونکہ وہ بہت ہی بے کار ڈیلز تھیں ۔ فلسطین صرف حماس کا نام نہیں ہے ۔ سوزن سارینڈن نے بھارتیو اسرائیلی پروپیگنڈے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اوونز میں بچوں کو جلانے اور عصمت دری کی خبریں سب جھوٹ ہیں۔ جو 35 ہزار افراد مارے گئے ہیں ان کا کیا ہوگا؟ آخر میں سوزن نے سوال پوچھنے والی لڑکی کو کہا کہ اپنے مطالعے میں اضافہ کرو۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں