ڈپریشن کے باعث دل نے دھڑکنا کم کردیا تھا:صحیفہ جبار

ڈپریشن کے باعث دل نے  دھڑکنا کم کردیا تھا:صحیفہ جبار

کراچی (شوبزڈیسک) اداکارہ صحیفہ جبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت تھا جب ڈپریشن کی وجہ سے ان کے دل کی ۔۔

دھڑکن انتہائی کم ہوچکی تھی۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ دراصل وہ 2013 سے ڈپریشن کا شکار تھیں ۔ شدید ڈپریشن کی وجہ سے ان کے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو چکی تھی اور ان کے دل کی دھڑکن فی منٹ 30 سے بھی کم ہوجاتی تھی، جس وجہ سے انہیں شدید تکلیف ہوتی تھی۔ اب ان کی ذہنی صحت بہتر ہے ،اداکارہ ذہنی مسائل پر بات کرنے کے دوران آبدیدہ ہوگئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں