الٹراپروسیسڈ غذائیں بچوں کی قلبی صحت کیلئے خطرناک

 الٹراپروسیسڈ غذائیں بچوں کی قلبی صحت کیلئے خطرناک

نیویارک(نیٹ نیوز) الٹراپروسیسڈ غذائیں بچوں کی قلبی صحت کیلئے خطرناک قراردیدی گئیں ، تحقیق میں ہسپانوی ماہرین نے تین سے ۔

چھ سال کے درمیان تقریباً 1500 بچوں کی صحت کا موازنہ کرنے کے ساتھ یہ دیکھا کہ ان بچوں کی کتنی غذا الٹرا پروسیسڈ غذاؤں پر مشتمل ہے ۔مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ بچے جو زیادہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھایا کرتے تھے ان میں یہ غذائیں کم کھانے والوں کے مقابلے میں باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی)، کمر، چکنائی کی مقدار اور بلڈ شوگر اسکورز کے زیادہ ہونے کے قوی امکانات تھے ۔تذکرہ کی گئی چاروں پیمائشیں ٹائپ 2 ذیا بیطس کے عوامل ہیں۔ جرنل جاما نیٹورک اوپن میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ بچے جو زیادہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھانے والوں میں تازہ غذائیں کھانے والوں کے مقابلے میں ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار کم تھی۔

مفید کولیسٹرول کے نام سے جانا جانے والا ایچ ڈی ایل قلبی صحت کی حفاظت میں مدد کرنے کے لیے جانا جاتا ہے ۔ اس کولیسٹرول کی مقدار کا کم ہونا قلبی مرض سے تعلق رکھتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں