نور بخاری پاک بھارت سیاسی تناؤ ختم ہونے کی خواہشمند

نور بخاری پاک بھارت سیاسی تناؤ ختم ہونے کی خواہشمند

لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکار سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری پاک بھارت سیاسی تناؤ ختم ہونے کی خواہشمند نکلیں۔

بھارتی شہر چنئی میں عائشہ نامی پاکستانی لڑکی کے سینے میں ایک بھارتی کا دل لگایا گیا، عائشہ کی بیماری کا واحد علاج ہارٹ ٹرانسپلانٹ تھا جو پاکستان میں ممکن نہیں تھا یہی وجہ تھی کہ عائشہ کو ان کے اہل خانہ بھارت کے شہر چنئی لے گئے ۔ عائشہ کی سرجری کے معاملے پر نور بخاری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کاش یہ سیاسی تناؤ بھی ختم ہوجائے اور ہم ایک بہترین ہمسایوں کی طرح ایک دوسرے کا خیال رکھ سکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں