حمائمہ ملک کی نظر میں سوشل میڈیا فتنہ لکھنے سے پہلے 100بار سوچنے کا مشورہ

حمائمہ ملک کی نظر میں سوشل میڈیا فتنہ لکھنے سے پہلے 100بار سوچنے کا مشورہ

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا ایک فتنہ ہے اس لئے اس پر کچھ لکھتے ہوئے سو بارسوچنا چاہئے۔۔

 کیونکہ آپ کے الفاظ کسی کی زندگی پر برا اثر ڈال سکتے ہیں۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی ذاتی زندگی میں دخل دینے سے گریز کریں کیونکہ کسی کی برباد کرنے اورکسی کا گھر خراب کرنے میں لمحہ لگتا ہے ، لوگوں کے احساسات کی قدر کریں اس لئے کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے اوراپنے الفاظ کو حددرجہ مہذب رکھیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں