والدہ ہی میرے لیے بولڈ لباس خرید تی:سعیدہ امتیاز

والدہ ہی میرے لیے بولڈ لباس خرید تی:سعیدہ امتیاز

لاہور(شوبزڈٰیسک)ماڈل اور اداکارہ سعیدہ امتیاز نے کہا ہے کہ اْن کے مختصر لباس پر والدہ کو کوئی اعتراض نہیں بلکہ اْن کی والدہ ہی اْن کے لباس خریدتی ہیں۔

 انسٹاگرام کی سٹوری میں سوال و جواب کے سیشن میں سعیدہ امتیاز سے سوال کیا گیاکہ آپ ہمیشہ ہی مختصر لباس پہنتی ہو، کیا آپ کی والدہ بولڈ لباس پر آپ کو کچھ نہیں کہتیں؟اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری والدہ کو میرے لباس سے کوئی اعتراض نہیں بلکہ میری پیدائش کے پہلے دن سے لیکر اب تک میری خریداری والدہ ہی کرتی ہیں۔ میری والدہ کے لیے میں اور میری بہن اب بھی چھوٹی بچیاں ہیں تو وہ ہمیں بالکل بھی منع نہیں کرتیں۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے سپورٹ اور پیار کرنے والی فیملی ملی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں