سرمدکھوسٹ کا گرمی سے متاثرہ افراد کو ٹھنڈا پانی پلانے کا مشورہ

 سرمدکھوسٹ کا گرمی سے متاثرہ افراد  کو ٹھنڈا پانی پلانے کا مشورہ

لاہور (شوبزڈیسک)اداکار و فلمساز سرمد کھوسٹ نے شدید گرمی کے دوران ایئر کنڈیشنز میں رہنے والوں کے نام اہم پیغام میں گزارش کی ہے کہ اس چیختی چنگھاڑتی گرمی کے دوران اپنے آس پاس کے افراد کا خیال رکھیں جو اے سی کی سہولت سے محروم ہیں۔

اداکار نے لکھا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے گھریلو ملازمین گرمی میں جل نہیں رہے ہیں، انہیں دوپہر کی چھٹی دیں، اس جتنی بار ہو سکے ٹھنڈے پانی کی چند بوتلیں خریدیں اور دکانداروں، ٹریفک وارڈنز اور ان تمام لوگوں کو دیں جن کے پاس گھر جیسی آسائش نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں