بولڈ فوٹو شوٹ ،کئی مداح سونیا حسین اور وہاج علی پر برہم،کچھ خوش

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ سونیا حسین اور مقبول اداکار وہاج علی کی جانب سے حال ہی میں کرائے بولڈ فوٹوشوٹ پر مداح انہیں تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دئیے ۔
اگرچہ دونوں کے فوٹوشوٹ میں کوئی بھی بولڈ تصویر یا منظر نہیں تھا تاہم دونوں کو انتہائی قریب سے رومانوی انداز میں دکھانے پر مداح برہم ہوئے ۔جہاں مداحوں نے سونیا حسین کو آڑے ہاتھوں لیا، وہیں وہاج علی کے مداح بھی ان پر برہم دکھائی دئیے ۔بعض افراد نے دونوں کے فوٹوشوٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں سے ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کی فرمائش کی ۔