زیرِ علاج زینب جمیل کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

 زیرِ علاج زینب جمیل کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

لاہور (شوبزڈیسک )ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے میو ہسپتال میں زیرِ علاج سابق ماڈل و ادکارہ زینب جمیل سے ملاقات کی، انہوں نے اس موقع پر پولیس حکام کو زینب جمیل کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

زینب جمیل نے ڈی آئی جی آپریشنز سے گفتگو میں اپنے ہی شوہر پر قاتلانہ حملے کا الزام عائد کیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے انہیں ملزموں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے ۔یاد رہے کہ زینب جمیل کو بیوٹی سیلون کے باہر 6 گولیاں ماری گئی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں