شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

اسلام آباد(شوبزڈیسک)لیجنڈری گلوکار و شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کی بارہویں برسی گزشتہ روز منائی گئی، مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے کلاونت گھرانے سے تھا۔

وہ ہندوستان کی ریاست جے پور کے ایک گاؤں لونا میں 18 جولائی 1927 کو پیدا ہوئے تھے ۔مہدی حسن کے والد کا نام عظیم خان تھا اور ان کا تعلق بھی موسیقی کی دنیا سے تھا۔مہدی حسن نے فلمی دنیا کے لیے جو پہلا نغمہ ریکارڈ کروایا، اس کے بول تھے ‘میرے خیال و خواب کی دنیا لیے ہوئے ۔ وہ 13 جون 2012 کو کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں