پاک بھارت میچ ،انوشکا شرما غصے سے آگ بگولہ، ویڈیو وائرل

پاک بھارت میچ ،انوشکا شرما غصے سے آگ بگولہ، ویڈیو وائرل

نیویارک(شوبزڈیسک)بالی ووڈ سٹار انوشکا شرما کی پاک بھارت میچ کے دوران نامعلوم شخص پر برہم ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکا میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 9 جون کو ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا ہوا، جس میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی ۔اس میچ میں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی شرکت کی تھی، وہ اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو سپورٹ کرنے کے لیے سٹیڈیم میں موجود تھیں۔اب سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ پاک بھارت میچ کے دوران بنائی گئی، ویڈیو میں اداکارہ ناساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں موجود تھیں،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما کسی نامعلوم شخص کے ساتھ غصے سے بات کررہی ہیں۔ اداکارہ بات کرتے ہوئے مذکورہ شخص پر شدید برہم نظر آئیں۔وائرل ویڈیو دور سے بنائی گئی جبکہ یہ وجہ سامنے نہیں آسکی کہ انوشکا شرما نے اس شخص پر اتنا زیادہ غصہ کیوں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں