علی ظفر کا کرکٹ سے دل اُچاٹ، دوسرے کھیلوں کی سپورٹ

علی ظفر کا کرکٹ سے دل اُچاٹ، دوسرے کھیلوں کی سپورٹ

لاہور(شوبز ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پاکستان کے باہر ہونے کے بعد عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کا کرکٹ سے دل بیزار ہوگیا۔

اس حوالے سے علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کے گولڈ میڈل جیتنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کرکٹ کے علاوہ بھی دیگر کھیل اور کھلاڑی ہیں، ویلڈن نوح بٹ! آپ چھاگئے ۔واضح رہے کہ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں ازبکستان میں ہونے والے اسٹرانگ مین گیمز میں بھارتی حریف کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں