ایک اور جعلی ویڈیو منظر عام پر عالیہ بھٹ ذہنی اذیت کا شکار

 ایک اور جعلی ویڈیو منظر عام پر عالیہ بھٹ ذہنی اذیت کا شکار

ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک اور جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی، جس سے وہ انتہائی ذہنی اذیت کا شکار ہوگئیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں عالیہ بھٹ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک اور جعلی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی،اس سے قبل بھی ان کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں عالیہ بھٹ کو سیاہ رنگ کا کرتہ پہنے کسی تقریب میں جانے کیلئے تیار ہوتے اور پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، اداکارہ کا کہناہے کہ وہ اس صورتحال سے بہت پریشان ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں