زینب جمیل ہسپتال سے گھر منتقل بچوں کیساتھ عید کی تصویر شیئر

زینب جمیل ہسپتال سے گھر منتقل بچوں کیساتھ عید کی تصویر شیئر

لاہور (شوبزڈیسک) دین اسلام کی خاطر شوبز کی چکا چوند روشنیوں کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئیں۔

اداکارہ نے عید کے پہلے دن اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ گھر سے عید کی تصویر شیئر کی ۔قاتلانہ حملے میں بال بال بچ جانے والی سابقہ اداکارہ نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں بلند حوصلوں اور اللہ پر یقین کا اظہار کیا ۔زینب جمیل نے کیپشن میں قرآنی آیت لکھی ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ اللہ کسی جان کو اس کی برداشت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں