جس لڑکے کو پسند کرتی تھی اس کی شادی ہوگئی:ہانیہ عامر

جس لڑکے کو پسند کرتی تھی اس کی شادی ہوگئی:ہانیہ عامر

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ وہ جس لڑکے کو پسند کرتی تھیں اس کی شادی ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے پوچھا کہ ہانیہ عامر کو کس پر کرش ہے؟ جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ قسم سے کسی پر کرش نہیں ہے ۔اداکارہ سے پھر سوال کیا گیا کہ بچپن میں کس پر کرش تھا؟ ہانیہ عامر نے بتایا کہ بچپن میں آٹھویں جماعت میں کلاس فیلو پر کرش تھا جس کی اب شادی ہوگئی ہے اور وہ میرا دوست بھی ہے۔ اسی پر کرش تھا اس کے بعد پڑھائی کی، کام میں لگ گئے جس کے بعد رش میں کرش نہیں ہو پایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں