کینسر کا شکار حنا خان کیلئے پاکستانی مداح دعاگو

کینسر کا شکار حنا خان کیلئے  پاکستانی مداح دعاگو

ممبئی(شوبزڈیسک ) بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان میں کینسر کی تشخیص کی خبر سُن کر پاکستانی مداحوں نے اُن کی صحتیابی کیلئے دُعا شروع کردی۔

 اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں۔ خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ناصرف بھارتی مداحوں نے دعائیہ پیغامات جاری کیے بلکہ حنا خان کے پاکستانی مداح بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیہ کلمات بھیجے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں