شکل ہی ایسی تھی، میں غریب تو نہیں تھا:نوازالدین صدیقی

شکل ہی ایسی تھی، میں غریب  تو نہیں تھا:نوازالدین صدیقی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ کے ورسٹال اداکارنوازالدین صدیقی کامیاب اداکار بننے سے پہلے چوکیدار کا کام کیا کرتے تھے اوران کاکہناہے کہ ایسا نہیں تھا۔۔۔

 ان کے خاندان کے پاس پیسے تھے ، انہوں نے یہ کام اس لیے کیا کیونکہ وہ اپنے خاندان کے پیسوں پر انحصار نہیں کرنا چاہتے تھے ۔ صرف اس وجہ سے وہ چوکیدار کے طور پر کام کرتے تھے ۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ مالی طور پر غیرمستحکم پس منظر رکھنے والی فیملی سے آئے ہیں۔ نوازالدین صدیقی نے مذاقاً کہا کہ ‘میری شکل صورت ہی ایسی تھی، میں غریب تو نہیں تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں