زارا نور عباس مردوں کے حقوق کیلئے میدان میں آگئیں

زارا نور عباس مردوں کے حقوق کیلئے میدان میں آگئیں

کراچی (شوبز ڈیسک ) معروف اداکارہ زارا نور عباس نے مردوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کردی۔

 نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں زارا نور عباس سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سے تین چار حقوق ہیں جو مردوں کو ملنے چاہئیں ؟،جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ مرد کی ذمہ داریاں کچھ کم ہونی چاہئیں، گھر میں موجود تمام افراد کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے ۔ ایک اچھے شوہر یا باپ کیلئے مصروف ہونے سے کہیں زیادہ گھر میں موجود ہونا ضروری ہے ، اگر مرد کمانے کیلئے باہر زیادہ رہے گا تو وہ گھر پر وقت نہیں دے سکے گا۔ ریسرچ کے مطابق مردوں میں عورتوں کے مقابلے ہارٹ اٹیک کی شرح بہت زیادہ ہے لہٰذا مردوں کو اپنی صحت کا پورا خیال رکھنا چاہیے ۔انہوں نے مردوں سے درخواست کی کہ وہ سگریٹ نہ پیئیں کیونکہ تمباکو نوشی صحت کیلئے بہت خطرناک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں