بہترین گلوکارہ کا آئیکون آف دی نیشن ایوارڈ آیت شیخ کے نام

بہترین گلوکارہ کا آئیکون آف دی نیشن ایوارڈ آیت شیخ کے نام

کراچی (شوبز ڈیسک )موسیقی کی دنیا کی ابھرتی ہوئی شہزادی آیت شیخ نے بہترین گلوکارہ کا آئیکون آف دی نیشن ایوارڈ جیت لیا، گزشتہ شب کراچی کے ہوٹل میں انہیں آئیکون آف دی نیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ انہوں نے چیف سیکرٹری سندھ اور نامور فلم سٹار مصطفیٰ قریشی سے وصول کیا۔اس موقع پر آیت شیخ کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے 500 سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والے لیجنڈری اسٹار مصطفیٰ قریشی اور چیف سیکرٹری سندھ نے ایوارڈ دیا۔آیت شیخ نے منتظمین کی فرمائش پر آواز کا جادو جگایا اور خوب داد سمیٹی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں