کینسرکوشکست دینے کیلئے پرعزم ہوں :حناخان

کینسرکوشکست دینے کیلئے  پرعزم ہوں :حناخان

ممبئی (شوبزڈیسک )موذی مرض کینسر میں مبتلا ہونے والی بھارتی اداکارہ حنا خان کے حوصلے اور یقین نے مداحوں کے دل جیت لیے ۔

اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اداکارہ نے لکھا کہ چھاتی کے کینسرکی تشخیص کے باوجود، میں سب کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں اس بیماری پر قابو پانے کے لیے پُرعزم اور مضبوط ہوں۔ میرا علاج شروع ہوگیا ہے ، میں کینسر کو شکست دینے کے لیے ہر جنگ لڑوں گی اور مجھے یقین ہے کہ میں کامیاب بھی ہوجاؤں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں