بھارتی فلم جٹ اینڈ جولیٹ 3نے پاکستانی فلموں کو پچھاڑ دیا

بھارتی فلم جٹ اینڈ جولیٹ 3نے پاکستانی فلموں کو پچھاڑ دیا

لاہور (شوبز ڈیسک ) بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم جٹ اینڈ جولیٹ 3 نے پاکستانی سینما گھروں میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ د یئے ۔

 فلم 27 جون کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں لگی اور دلجیت دوسانجھ اور فلم میں بطور ہیروئن جلوہ گر ہونے والی نیرو باجوہ کے مداحوں نے بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کرتے نظر آئے ۔ عید الاضحی پر پاکستانی عمر و عیار ، نابالغ افراد اور ابھی جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن جٹ اینڈ جولیٹ کی ریلیز کے بعد پاکستانی فلموں کے بجائے عوام بھارتی فلم کو ترجیح دے رہی ہے ۔یاد رہے کہ اس بھارتی پنجابی فلم میں پاکستانی اداکار ناصر چنیوتی اور اکرم اداس بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے ہیں۔ دوسری جانب لاہور کے سینما گھروں کے مالکان نے بتایا کہ پاکستانی عوام بھارتی فلم جٹ اینڈ جولیٹ 3 کو شوق سے دیکھ رہی ہے اور پاکستانی فلموں کی کم ڈیمانڈ کی وجہ سے انہیں مالکان کی جانب سے سینما گھروں سے ہٹایا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں