بجلی بل نے اداکارہ سنگیتا کے بھی ہوش اڑا دیئے

 بجلی بل نے اداکارہ سنگیتا  کے بھی ہوش اڑا دیئے

لاہور(شوبزڈیسک)راشد محمود اور نشو بیگم کے بعد بجلی کے بل نے نامور اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر سنگیتا کے بھی ہوش اڑا دیئے۔

اداکارہ کے مطابق ان کا 60 ہزارر وپے کا بل آگیا ہے، 20 ہزار بجلی کی قیمت ہوگی جبکہ 40 ہزار روپے اس کا ٹیکس ہوگا۔ سنگیتا کا کہنا ہے کہ میں صرف ایک اے سی چلاتی ہوں، اس کے باوجود 60 ہزار روپے کا بل آیا ہے۔ بجلی والو، خدا کے لئے ہم پر رحم کرو، دوسری طرف نامور کامیڈین غفار لہری بھی بجلی کے بل آنے کے بعد سٹپٹا گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں کرائے کے چھوٹے سے گھر میں رہتا ہوں اور صرف ایک پنکھا چلاتا ہوں، زیادہ سے زیادہ تین ہزار روپے بل آنا چاہیے تھا لیکن مجھے 20 ہزار روپے بجلی کا بل بھیج دیا گیا ہے، فنکاروں کو اس طرح کے بل بھیجنا انہیں مارنے کے مترادف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں