سوناکشی اور ظہیر ہنی مون پر روانہ، لنچ کی ویڈیو وائرل

سوناکشی اور ظہیر ہنی مون  پر روانہ، لنچ کی ویڈیو وائرل

ممبئی(شوبزڈیسک)حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال ہنی مون کے لیے بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختلف تصاویر اور ویڈیوز انسٹا سٹوریز میں شیئر کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اداکارہ کے شوہر ظہیر اقبال نے عکس بند کی ہے، جس میں اداکارہ کھانا کھاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔اداکار نے اس ویڈیو کے ساتھ دلچسپ کیپشن بھی لکھا کہ ‘وہ مجھ پر چیخنا چاہتی تھی لیکن میں نے اس کے بجائے اسے ہنسایا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں