ماہرہ خان کے سفید کرتے میں لشکارے، ناراض مداح مان گئے

ماہرہ خان کے سفید کرتے میں لشکارے، ناراض مداح مان گئے

لاہور(شوبزڈیسک)سپرسٹار ماہرہ خان نے سفید کرتے میں تصویر شیئر کر کے ناراض مداحوں کو منالیا۔

گزشتہ دنوں اداکارہ اٹلی کے دورے پر تھیں، انہوں نے انسٹاگرام پر اس دورے سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جس میں اداکارہ کو سفید سادہ کرتہ اور میچنگ پاجامہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کی پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ اٹلی کے شہر اوستونی کی سڑکوں پر گھوم رہی ہیں جبکہ کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ ان کا سفید کرتہ ان کے ساتھ ہر جگہ سفر کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہی کچھ کھسے بھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں