عالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے 45 برس بیت گئے

 عالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے 45 برس بیت گئے

لاہور(شوبزڈیسک)لوک موسیقی کے اصل شہنشاہ عالم لوہار کو اپنے لاکھوں پرستاروں سے بچھڑے 45 برس بیت گئے۔

چمٹا بجا کر جگنی گانے اور دنیا بھر میں دھوم مچانے والے نامور لوک گلوکار عالم لوہار کی گزشتہ روز 45 ویں برسی منائی گئی۔ یکم مارچ 1928 کو گجرات میں پیدا ہونے والے عالم لوہار نے کم عمری میں ہی گلوکاری شروع کردی، عالم لوہار نے فوک گائیکی میں جو بھی گایا کمال گایا، ہیر وارث شاہ گا کر تو انہوں نے خوب نام کمایا۔ عالم لوہار کا چمٹا ان کی پہچان بنا، وہ چمٹا بجاتے اور کئی کئی گھنٹے لائیو پرفارم کرتے تھے، فنی خدمات پر انہیں پرائیڈآف پرفارمنس سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔عالم لوہار تین جولائی 1979کو شامکے بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں