کینسر کی شکار حنا خان نے لمبے بال کھو دیئے ، والدہ رو پڑیں

کینسر کی شکار حنا خان نے لمبے بال کھو دیئے ، والدہ رو پڑیں

ممبئی(شوبزڈیسک )بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے کیموتھراپی سیشن سے قبل بال کٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی ۔

جس میں اُن کی والدہ کو روتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے ۔چھاتی کے کینسر کی شکار حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی ویڈیو جاری کی جس میں اُنہیں کینسر کے علاج کے لیے اپنے لمبے بال کٹواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، ویڈیو کی شروعات میں اداکارہ کی والدہ کی آواز بھی سُنی جاسکتی ہے جوکہ بیٹی کے بال کٹنے پر رو رہی تھیں۔حنا خان نے بال کٹواتے ہوئے ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور بسم اللہ پڑھ کر چہرے پر مُسکراہٹ لیے سکون سے اپنے بال کٹواتی رہیں لیکن آخر میں اداکارہ کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں ۔اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ ایک طویل نوٹ بھی جاری کیا، جس میں اُنہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو، اُن تمام مرد و خواتین کے لیے ہے جو کینسر کی جنگ لڑ رہے ہیں، میں جانتی ہوں کہ بال کٹوانا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن اگر آپ یہ جنگ جیتنا چاہتے ہیں تو آپ کو کچھ سخت فیصلے لینے ہوں گے ۔ خدا ہمارے درد کو آسان کرے اور ہمیں فتح حاصل کرنے کی طاقت دے ، براہِ کرم! میرے لیے دعا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں