سید نور کا مردوں کو صرف ایک شادی کرنے کا مشورہ

سید نور کا مردوں کو صرف ایک شادی کرنے کا مشورہ

لاہور(شوبزڈیسک)فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ اگر مردوں کو مشکل زندگی سے بچنا ہے تو صرف ایک شادی کریں۔

نجی ٹی وی چینل کے شو میں ایک مداح نے ہدایتکار سے پوچھا کہ اُن کا دو شادیاں کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟اس سوال کے جواب میں سید نور نے کہا کہ شادی صرف ایک ہی اچھی ہوتی ہے کیونکہ دوسری شادی کرنے والے مردوں کو بہت سے مشکل امتحانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر مرد اس امتحان میں ناکام ہوجائیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ زندگی کے امتحان میں ناکام ہوگئے ہیں، دوسری شادی کے فیصلے کو بڑی ہی ہمت اور بہادری کے ساتھ نبھانا پڑتا ہے اور بہت کم لوگ ہیں جو دوسری شادی کو کامیاب بناتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے ہمت دی کہ میں اپنی دوسری شادی کو ہمت سے نبھا سکوں لیکن اس کے باوجود، میں ہر مرد کو یہی مشورہ دوں گا کہ شادی صرف ایک ہی کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں