گیلسن کرچن شہر کو ٹیلر سوئفٹ کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

گیلسن کرچن شہر کو ٹیلر سوئفٹ کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

برلن (شوبز ڈیسک)جرمنی کے شہرگیلسن کرچن کا نام عارضی طور پر تبدیل کر کے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، گیلسن کرچن کا نام بدل کر عارضی طور پر سوئفٹ کرچن رکھا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شہر کے میئر کیرن ویلگے نے 17 سے 19 جولائی تک امریکی پاپ سٹار کے کنسرٹس سے قبل اس تجویز کی منظوری دے دی ہے ۔ شہر کا نام عارضی طور پر تبدیل کرنے کے لئے مہم ٹیلر سوئفٹ کے ایک مداح نے دستخطی پٹیشن کے ذریعے شروع کی اور اس حوالے سے میئر کو خط بھی بھیجا گیا تھا۔ٹیلر سوئفٹ گیلسن کرچن میں 3 کنسرٹس میں پرفارم کریں گی جن میں ان کے سوئفٹیز کہلائے جانے والے ہزاروں مداحوں کی شرکت متوقع ہے ۔ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس کے حوالے سے ان کے مداحوں کی شہر میں خصوصی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں