حبس بے جا میں رکھ کرشہری پر تشدد،رہائی کے عوض بھتے کا مطالبہ

 حبس بے جا میں رکھ کرشہری پر تشدد،رہائی کے عوض بھتے کا مطالبہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کانشانہ بناتے ہوئے قابل اعتراض ویڈیو بھی ریکارڈ کرلی۔۔

 جبکہ رہائی کے عوض مبینہ طورپر تاوان کا مطالبہ بھی کیا جانے لگا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے کوکیانوالہ کے رہائشی عثمان نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کرلیاگیااور حبس بے جا میں رکھ بدترین تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ اسکی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر ہراساں و پریشان کیا گیا جبکہ اسکی رہائی کے عوض مبینہ طورپر تاوان اور بھتے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں