’’نیتو نے 21سال کی عمر میں فیملی کیلئے فلم انڈسٹری چھوڑی‘‘

’’نیتو نے 21سال کی عمر میں فیملی کیلئے فلم انڈسٹری چھوڑی‘‘

ممبئی(شوبزڈیسک) بھارت کی نامور اداکارہ نیتو کپور نے اپنے شوبز کیریئر کے عروج میں شوبز انڈسٹری کو چھوڑ دیا تھا،ان کی آخری فلم 1983 میں’’گنگا میری ماں‘‘ریلیز ہوئی تھی اور انڈسٹری چھوڑتے وقت ان کی عمر صرف 21 برس تھی۔

 اداکارہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے پانچ برس کی عمر میں اداکاری شروع کی اور فلم ’’دو کلیاں‘‘ سے انہیں شہرت حاصل ہوئی۔ 21 برس کی عمر تک انہوں تقریباً 80 فلموں میں اپنا کام کیا اور انہوں نے اپنی فیملی کیلئے انڈسٹری کو چھوڑ دیا۔ بچوں کی پیدائش کے بعد ان کو وقت دینا بہت ضروری تھا اور وہ اپنی گھریلو زندگی سے بہت خوش اور مطمئن تھیں۔یاد رہے کہ ستر اور اسی کی دہائی میں نیتو اور رشی کپور کی جوڑی بہت زیادہ مشہور تھی اورکئی ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کرنے کے بعد میں ان دونوں نے شادی بھی کرلی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں