کراچی :فی من روئی 18000روپے پر مستحکم
کراچی (این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے پھٹی کی رسد میں اضافہ سے روئی کا بھاؤ مستحکم رہا۔
سندھ میں دوسری پکنگ کی پھٹی بہت بہتر آنے سے ٹیکسٹائل اسپینرز نے بھی روئی کی خریداری بڑھادی ۔ سندھ میں روئی کا فی من بھاؤ 17800 تا 18200 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 7400 تا 8400 روپے رہا۔صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 17800 تا 18500 روپے پھٹی کا بھاؤ 7200 تا 8500 روپے رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ فی من 18000 روپے کے بھاؤ پر مستحکم رکھا۔