اوپن مارکیٹ :ڈالر کی قدر میں کمی،سونا 700روپے سستا
کراچی(آن لائن)ہفتے کے روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے۔
مطابق ہفتے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر18پیسے کی کمی سے 279.84 روپے سے کم ہو کر279.66 روپے رہ گیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1.83روپے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد یورو کی قدر307.22روپے سے گھٹ کر 305.39 روپے رہ گئی ،اسی طرح1.37روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قدر366.71روپے سے کم ہو کر 365.34روپے پر آ گئی۔علاوہ ازیں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہوگئی۔