شاہ رخ خان بیٹی سوہانا کیساتھ فلم شوٹنگ کیلئے نیویارک پہنچ گئے

شاہ رخ خان بیٹی سوہانا کیساتھ فلم شوٹنگ کیلئے نیویارک پہنچ گئے

نیویارک(شوبزڈیسک)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ فلم ‘کنگ’ کی شوٹنگ کیلئے امریکی شہر نیویارک پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر وائرل ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سپر سٹار اپنی بیٹی کے ساتھ نیویارک میں موجود ہیں۔ایک تصویر میں اداکار جوتوں کی خریداری کیلئے ایک شاپ میں موجود ہیں جہاں مداح ان کو گھیر لیتے ہیں اور وہ ان کو آٹوگراف دیتے ہیں۔ فلم ‘کنگ’ کیلئے 200 کروڑ کا بجٹ مختص ہے۔ اور اسے 2025 کے نصف تک ریلیز کرنے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں