فلم ’’کنگ ‘‘میں شاہ رخ خان ہیرو اور ابھیشیک بچن ولن بن گئے

فلم ’’کنگ ‘‘میں شاہ رخ خان  ہیرو اور ابھیشیک بچن ولن بن گئے

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ سٹار ابھیشیک بچن نے ایکشن تھرلر فلم کنگ میں شاہ رخ خان کو جوائن کرلیا ،وہ ولن کا کردار کریں گے ۔

ابھیشیک بچن پہلی مرتبہ شاہ رخ خان کے مقابل ولن کا کردار کریں گے جبکہ دونوں اداکار کبھی الوداع نہ کہنا اور ہیپی نیو ایئر میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔فلم کنگ کیلئے 200 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور اسے 2025 کے آخر تک سینما گھروں میں ریلیز کیاجائیگا۔فلم میں شاہ رخ خان بھی اہم کردار ادا کریں گے اور لگاتار تین بلاک بسٹر فلموں کے بعد کنگ خان کی نئی فلم بھی انٹرنیشنل معیار کی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں