خلیل الرحمن قمرہنی ٹریپ کا شکار،خاتون نے گھر بلاکرلوٹ لیا

خلیل الرحمن قمرہنی ٹریپ کا شکار،خاتون نے گھر بلاکرلوٹ لیا

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر )ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو خاتون نے ہنی ٹریپ کرکے ڈرامہ بنانے کے بہانے گھر بلا کر لوٹ لیا اور یرغمال بنائے رکھا،تھانہ سندرکی پولیس نے خاتون سمیت 8ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

 ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمن قمرکو فون کرکے بلایا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہیں ، وہ خاتون کے گھر پہنچے جہاں مسلح افراد نے انہیں اغوا کرلیا اورتشددکرکے موبائل فون،گھڑی اور رقم چھین لی جبکہ اے ٹی ایم کارڈ سے اڑھائی لاکھ روپے بھی ٹرانسفر کروالئے ، ملزموں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر رشتہ داروں سے پیسے منگوانے کا بھی کہا،بعدازاں ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر مختلف جگہوں پر گھومتے رہے اور ویران جگہ چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے خاتون سمیت 8ملزموں کو گرفتار کرکے ملزموں کے زیراستعمال گاڑی بھی برآمد کرلی ۔پولیس نے مقدمہ خلیل الرحمن قمر کے بیان پر درج کیا۔

لاہور (مدثر حسین سے )ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن کو خاتون آمنہ عروج نے کال کر کے بحریہ ٹاؤن ایک گھر میں بلایا،دونوں ایک کمرے میں کافی دیر اکیلے رہے اور بعدازاں دیگر افراد گھر میں آ گئے ۔ذرائع کے مطابق آمنہ عروج کے پاس خلیل الرحمٰن قمر کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو ہیں ،جن کا ذکر ایف آئی آر میں نہیں کیاگیا۔اس کیس کی تفتیش آرگنائزڈکرائم برانچ کر رہی ہے اور تفتیشی ٹیم نے آمنہ عروج اور مرکزی کردار حسن سمیت 8 ملزموں کوتفتیش کیلئے حراست میں لیا ہے ۔اس کیس کے حوالے سے آج ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم پریس کانفرنس کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں