وہاج علی اور یمنیٰ زیدی نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

وہاج علی اور یمنیٰ زیدی نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

واشنگٹن (شوبزڈیسک) معروف اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی نے مداحوں کو اپنی کامیابی کا راز بتا دیا۔

دونوں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ٹاپ ٹرینڈنگ سٹارز میں سے ہیں اور دُنیا بھر میں دونوں اداکاروں کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ امریکا میں میں ایک ایونٹ میں شرکت کے دوران یمنیٰ زیدی اور وہاج علی نے اپنی کامیابی کے بارے میں بات کی۔یمنیٰ زیدی نے کہا کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا جبکہ آج کل کے نوجوان کامیابی کے لیے شارٹ کٹ چاہتے ہیں۔ کامیابی حاصل کرنے کے لیے دن رات سخت محنت کرنی پڑتی ہے اور میری کامیابی کا بھی یہی راز ہے۔ دوسری جانب وہاج علی نے کامیاب فنکار کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ایک فنکار کو صرف اپنے فن کی فکر ہونی چاہیے اور اُس کی ساری توجہ بھی اپنے فن پر ہی ہونی چاہیے ۔ ایک اداکار کے لیے اس کا ہُنر، زندگی کے دیگر فرائض سے بھی زیادہ اہم ہونا چاہیے ، اگر وہ اپنا کام پوری لگن سے کرتا ہے تو اسے کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں