مشی خان کا بھی خلیل الرحمان کی بیٹی کا دفاع

مشی خان کا بھی خلیل الرحمان کی بیٹی کا دفاع

کراچی(شوبزڈیسک)ماضی کی معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے خلیل الرحمان قمر کی لیک ویڈیوز پر اُن کی بیٹی اور فیملی کو تنقید کا نشانہ نہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مشی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کسی کے بھی سکینڈل میں اُس کی فیملی یا اُس کی بیٹی کو بے عزت کرنا اور بُرا بھلا کہنا بہت ہی غلط بات ہے۔ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر صاحب کے کیس میں ابھی تک جو کچھ بھی ہوا ہے یا آگے جو کچھ ہونے والا ہے، اُس سے اُن کی فیملی یا اُن کی بیٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ خلیل الرحمان قمر کے کسی بھی عمل کے لیے اُن کی بیٹی یا فیملی ذمہ دار نہیں ہے، لہٰذا اُن کی بیٹی کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنا اور اُن کے بارے میں منفی تبصرے کرنا انتہائی شرمناک حرکت ہے۔ خلیل الرحمان صاحب بالغ اور باشعور انسان ہیں، اُنہوں نے اپنی مرضی سے وہ عمل کیا ہے، وہ اپنے عمل کے ذمہ دار خود ہیں لہٰذا اس عمل کے لیے اُن کی فیملی یا بیٹی کو ٹرول کرنا بند کردیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں