سونم باجوہ کی ارشد ندیم کو پنجابی میں مبارک باد

 سونم باجوہ کی ارشد ندیم کو پنجابی میں مبارک باد

ممبئی(شوبزڈیسک ) بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کو مبارک باد دی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کی گولڈ میڈل جیتنے کے بعد کی گئی پوسٹ پرسونم باوجوہ نے انہیں پنجابی میں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’ وادھیاں مبارکاں‘ آپ اس جیت کے مستحق تھے ۔ سونم باجوہ کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔ پاکستان اور بھارت میں موجود سونم باجوہ کے فینز کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے ہی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہوسکتی ہے ۔ پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں