گوگل بھی شاہ رخ سے متاثر، سوشل میڈیا پیج پر گفتگو شیئر

گوگل بھی شاہ رخ سے متاثر، سوشل میڈیا پیج پر گفتگو شیئر

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی کرشماتی شخصیت نے گوگل کو بھی متاثر کردیا۔ گوگل انڈیا نے اپنے سوشل میڈیا پر پیج پر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی گفتگو کو شیئر کیا ہے ۔

اداکار نے حال ہی میں لوکارنو فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں انہیں سینما میں خدمات پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر ایونٹ کے دوران شاہ رخ خان نے حاضرین کے متعدد سوالات کے جوابات دیئے اور اپنی حاضر جوابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے کہا کہ جو انہیں نہیں جانتے وہ گوگل کرلیں اور پھر واپس آئیں۔گوگل انڈیا کو اداکار کا یہ ریمارکس بہت پسند آیا اور اس نے اس کو اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں