شادی کے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں : کریتی سینن
ممبئی(شوبزڈیسک ) بھارتی بزنس مین کبیر باہیا کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں پر کریتی سینن نے میڈیا سے ۔
گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوگ اکثر خبریں پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق نہیں کرتے اور سوشل میڈیا پر منفی باتیں تیزی سے پھیلتی ہیں۔ جب ان کے متعلق جھوٹی خبریں شائع ہوتی ہیں تو نہ صرف انہیں مایوسی ہوتی ہے بلکہ وہ خبریں ان کے خاندان کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ ان کی شادی کے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں اور لوگوں پر ان کی وضاحت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔