فلم’’نایاب‘‘ انڈین جے پور فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے منتخب

 فلم’’نایاب‘‘ انڈین جے پور فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے منتخب

جے پور (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ‘نایاب’ کی بھارت میں بھی نمائش کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ‘نایاب - نام یاد رکھنا’ کو بھارت کے ‘جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول’ میں نمائش کیلئے منتخب کر لیا گیا ۔فلم کی نمائش فرانس کے کانز فلم فیسٹیول میں بھی کی گئی تھی جہاں اس فلم نے 2 اعزازات اپنے نام کیے تھے ۔‘نایاب’ ایک سپورٹس ڈرامہ فلم ہے جس میں ایک لڑکی کو معاشرتی رکاوٹوں کے باوجود اپنے کرکٹ کیریئر کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔فلم رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی پیشکش ہے جبکہ اس کا سکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے ۔اداکارہ یمنیٰ زیدی کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، عدنان صدیقی، محمد فواد خان، عثمان خان، احتشام الدین، فریال محمود، امِ ہانی طہٰ اور دیگر شامل ہیں۔ یاد رہے کہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جے پور میں 28 سے 30 اگست تک جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں