لوکارنو فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کی مہنگی گھڑی توجہ کا مرکز بن رہی

لوکارنو فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان  کی مہنگی گھڑی توجہ کا مرکز بن رہی

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی سوئٹزرلینڈ کے لوکارنو فلم فیسٹیول میں مہنگی گھڑی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی۔

اس موقع پر اداکار نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا اور انہوں نے ایک مہنگی گھڑی پہنی ہوئی تھی جس کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔ شاہ رخ خان نے فلم فیسٹیول میں مشہور برانڈ پاٹک فلپ کی گھڑی پہنی جس کی مالیت 71 ہزار ڈالر تھی جو پاکستانی دو کروڑ بنتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں