نوشین شاہ کے نامناسب پیغامات پڑھ کر افسوس ہوا تھا:مصباح ممتاز

نوشین شاہ کے نامناسب پیغامات پڑھ کر افسوس ہوا تھا:مصباح ممتاز

لاہور(شوبزڈیسک ) ماڈل و اداکارہ مصباح ممتاز نے ساتھی اداکارہ نوشین شاہ کی جانب سے چند سال قبل موصول ہونے والے نامناسب پیغامات سے پردہ اُٹھا تے ہوئے ۔۔

کہاکہ اسکی مختلف تقریبات میں ڈانس پرفارم کی ویڈیوزوائرل ہوئیں تو مجھے نوشین شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے میسیج موصول ہوا، جسے پڑھ کر لگا کہ شاید ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے مگر ایسا نہیں تھا۔ پیغام میں نوشین شاہ نے ڈانس کرنے والوں کے لیے غیر مناسب الفاظ استعمال کئے اور کہا کہ یہ اسلامی ملک ہے ، یہ مُجرا باہر جاکر کرو۔ مجھے نوشین شاہ کا میسیج پڑھ کر افسوس اور دکھ ہوا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں