زباب رانا کانیاشوٹ وائرل دیسی کائلی جینر کا لقب مل گیا

زباب رانا کانیاشوٹ وائرل   دیسی کائلی جینر کا لقب مل گیا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ اور ماڈل زباب رانا کے فیشن سینس نے انہیں دیسی کائلی جینر کا لقب دلوادیا۔

 زباب رانا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں نارنجی باڈی کون ڈریس میں حسن کے جلوے بکھیرتے دیکھا گیا۔نیویارک میں موجود اداکارہ نے شوٹ میں مغربی لباس پہنے کیمرے کے سامنے اس انداز سے پوز دیا کہ ہر دیکھنے والا انکی تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکا۔صارفین کا خیال ہے کہ نارنجی باڈی کون ڈریس میں زباب رانا ماڈل و بیوٹی انفلوئنسر کائلی جینر سے بہت زیادہ مشابہت رکھتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں